حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 18:28 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے پچیس پیسے کا اضافہ کیا گیا, ڈیزل کی قیمت دو روپے چھبیس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت پٹرولیم مصنوعات پر چار ارب روپے کی سبسڈی دے گی, پٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل پندرہ دن کے لئے کیا گیا