عمران کی دھرنا سیاست کے خاتمے پر حکومت کا جھاکا کھل گیا،پٹرولیم مہنگائی بم تیار کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 18:05 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) وزارت پٹرولیم کا ماتحت ادارہ اوگرا  اب اپنی ہی وزارت سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کی سفارش کرنے جا رہا ہے ۔ سمری منظور ہونے پر عوام کیلیے نئے سال کا پہلا تحفہ ہی مہنگائی کا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق اوگرا کیجانب سے پیٹرول  ایک روپیہ اٹھائیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ اکتیس پیسےاور ہائی آکٹین دوروپےفی لیٹرمہنگاکرنے کی سفارش کی جائےگی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ چھیالیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ سینتالیس فی لیٹر اضافے کا خدشہ

ہے۔۔قیمتوں میں اضافے کی سمری  اوگرا انتیس دسمبر کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گی جس کی حتمی منظوری  وزیر اعظم نواز شریف دیں گے۔