وائس چیرمین پی ایچ اے افتخار احمد کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ،نئی کنٹینیں بنانے کا ایجنڈہ مسترد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 19:05 شام

لاہور(مانیٹرنگ)وائس چیرمین پی ایچ اے افتخار احمد کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گریٹر اقبال پارک کمپنی بنانے اور روز شو دوہزار سترہ کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی جبکہ پارکوں میں نئی کینٹین بنانے کے ایجنڈے کومسترد کردیا گیا ۔

ریس کورس جیلانی پارک غوث الاعظم روڈ پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری گلزار احمد ، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد ، ڈپٹی سیکرٹری ہاوسنگ معظم جمیل ، ایس ایم شہزاد طار

ق ، مسز نوشین حامد سمیت ، ایل ڈی اے اور ٹریفک پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بورڈ کے سامنے پانچ ایجنڈوں کو منظوری کے لئے پیش کیا گیا ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گریٹر اقبال پارک کمپنی بنانے کی منظوری دے دی جبکہ گریٹر اقبال پارک کمپنی بنانے کے لئے طریقہ کار اور قوانین کے لئے محکمہ قانون سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔مارچ میں روز شو دوہزار سترہ میں چالیس رنگوں کے گلاب کے پھول رکھے جائیں گے ۔ اجلاس میں شہر کے پارکوں میں نئی کینٹین بنانے کے ایجنڈے کو مسترد کردیا گیا ۔ اجلاس میں لبرٹی منی مارکیٹ میں پی ایچ اے کی منی شاپس کو لیز پردینے کی منظوری دی گئی۔