امریکا کا پاکستان میں مزید پی ایچ ڈیز پروگرام شروع کرنیکا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:24 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آمد پر پاکستان میں جاری اسکالر شپ پروگرامز کی تعریف کرتے ہوئے مزید پروگرامز کے انعقاد کی یقین دہانی کرادی۔سماء کے مطابق جمعہ کے روز امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا، ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امریکا پاکستان کو عالمی سطح پرمضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر ہا

ئرایجوکیشن کمیشن میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستانی فل برائٹ اور ہمفری پروگراموں کے طلباء سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی، ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ اوباما کے دور حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی، مستقبل میں بھی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

 

امریکی سفیر نے ایچ ای سی کے 125 ارب روپوں کے پی ایچ ڈی اور دیگر سکالرشپ پروگرامز کی تعریف کی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے امید ظاہر کہ کہ امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء اب پاکستان کو ترقی لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔