کتے نے اندھی مالکن کی جان بچالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 17:07 شام

 

فلاڈیلفیا (شفق ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک بوڑھی اور نابینا خاتون کی دیکھ بھال پر مامور اس کی تربیت یافتہ کتیا نے اپنی ذمہ داری ایسے شاندار طریقے سے سرانجام دی کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا ہے۔ ویب سائٹ ویک اینڈ ہیرلڈ کی رپورٹ کیمطابق یولنڈا نامی تربیت یافتہ کتیا فلاڈیلفیا شہر سے تعلق رکھنے والی اپنی نابینا اور معمر مالکن کی دیکھ بھال کئی سال سے کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز خاتون گھر میں اکیلی تھیں کہ بدقسمتی سے آگ بھڑک اٹھی۔ یولنڈا نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر خصوصی فون

سے 911 ایمرجنسی سروس کا نمبر ملایا، جبکہ دھویں سے بھرے گھر میں نابینا خاتون کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں باہر تک بھی لے کر آئی۔ یولنڈا کی کال 911پرموصول ہوتے ہی ایمرجنسی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ گھر میں پھیل رہی تھی لیکن بروقت کارروائی کرکے اسے بجھا دیا گیا۔ کتیا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے معمر خاتون کی جان بچ گئی جبکہ ان کے گھر کو بھی بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔ اس نوجوان نے اپنا پیار پانے کیلئے چوریاں کرنا شروع کردیں لیکن اس لڑکی نے اس کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر آپکا محبت سے اعتبار اٹھ جائے گا کتوں کو تربیت فراہم کرنیوالے ادارے ریڈ پا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ یولنڈا نے یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام نہیں دیا بلکہ وہ اس سے پہلے بھی 911 پر کال کر چکی ہے۔ اس نے گزشتہ سال یہ کام اس وقت کیا جب اسکی مالکن سیڑھیوں سے گر کر بیہوش ہوگئی تھی۔ اسی طرح تین سال قبل اس نے گھر میں گھس آنے والے چوروں کو بھگایا اور اس کے بعد 911 پر کال بھی کی۔ ادارے ریڈپا کی جانب سے یولنڈا کو اسکی پسندیدہ خوراک اور کھلونوں پر مشتمل تحائف اور تعریفی سند بھی پیش کی گئی ہے۔