سب سے زادہ فحش فلمیں دیکھنے والی قوم کا شرمناک اعزازکس ملک کے نام،ایک چشم کشا انکشاف
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 15, 2017 | 18:56 شام
منیلا (مانیٹرنگ) فحش فلموں کی لعنت یوں تو دنیا بھر میں پھیل چکی ہے لیکن فلپائن میں اس کی مقبولیت تمام حدیں پھلانگ گئی۔ دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق فلپائن نے مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والی قوم کا شرمناک اعزاز حاصل کرلیا۔ یہ رپورٹ سامنے آتے ہی فلپائنی حکومت نے فوری طور پر ملک میں تمام فحش ویب سائٹیں بند کر دی ہیں۔
ویب سائٹ انکوائرر کی رپورٹ کے مطابق فلپائن نے سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والی قوم کا شرمناک اعزاز پہلی بار 2014ءمیں حاصل کیا، اور اس کے بعد 2015ءاور پھر 2016ءمیں بھی یہی ہوا۔ فلپائنی حکومت نے اپنی مسلسل بدنامی سے تنگ آکر بالآخر فیصلہ کیا کہ اب ملک میں ایک بھی فحش ویب سائٹ نہیں چلے گی۔
حکومت نے اس مقصد کے لئے انٹرنیٹ پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی ہیں۔ فحش ویب سائٹس سرچ کرنے والوں کے سامنے ایک خصوصی پیج کھلتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ فلپائنی قانون کی شق 9775 کے تحت فحش مواد تک رسائی بند کردی گئی ہے، جبکہ انٹرنیٹ صارفین کو یہ تنبیہہ بھی کی جاتی ہے کہ وہ قابل اعتراض مواد کی سرچ سے باز رہیں۔