سمارٹ فون اب جلد ڈاکٹر بن جائیں گے؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 22, 2017 | 19:41 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ہماری زندگی میں سائنس کی تحقیقات ،ایجادات اور تجربات سے آئے دن نت نئی جدیداشیاءسامنے جن سے ہماری زندگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ایسی ہی ایجاد سمارٹ فون ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہماری زندگی کی ایک اہم اشیاءبن چکا ہے۔
ہم گھر میں ہو یا باہر سمارٹ فون کے بغیر نہیں رہتے لیکن اب ماہرین نے ایسا حیرت انگیز اعلان کیا ہے جس کو سن کے ایک پل کے لئے تو انسان حیران رہ جاتا ہے کہ کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد ہم سمارٹ فون کو ایک ماہر ڈاکٹر بنانے میں کامیاب ہو جائینگے۔جدید سمارٹ فون کے مائیکروفون کو دمہ اور پھپھڑوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ماہرین نے کہا کہ یہ فون کے تمام حصوں کو جدید بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔صارفین جدید سمارٹ فون کے فلیش پر اپنی انگلی رک کر ہیموگلوبن او دیگرافراد کی تعداد سے آگاہ ہو سکے گا۔سمارٹ فون صارف کواپنی تکلیف کم کرنے کیلئے فوری اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔یہ فون بزرگ افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کی تشخیص بھی کریگا۔