پی آئی اے کے سی ای او کانام ای سی ایل میں شامل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 15, 2017 | 18:50 شام
کراچی(مانیٹرنگ)پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن لاہور خواجہ حماد الرحمان کےدستخط سے حکم جاری کیا گیا ہے۔سیکرٹری ایوی ایشن کے مطابق اس حکم کے بعد پی آئی اے کے سی ای او کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔