پی آئی اے کا ہر طیارہ کالے بکرے کا صدقہ مانگنے لھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 05:17 صبح

 

اسلام آباد:(مانیٹرنگ)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس عوام کے ساتھ سیاست دانوں کو بھی رُلانے لگی، کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہوگئی،ادھر ابوظہبی سے کراچی آنے والی پرواز بھی دو روز سے اڑان نہ بھرسکی۔

پی آئی اے کی فلائٹ سیاستدانوں کو بھی رُلانے لگی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہوگئی ، سلیم مانڈوی والا اور محمد زبیر بھی متاثرین میں شامل ہیں

دوسری جانب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 238 دو روز بعد ابوظہبی سے ک

راچی روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے گذر گئے، سو سے زائد مسافر پھنسے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اے ٹی آر طیارے کی انسپکشن کے بعد کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا تھا۔اب شاید ہر جہاز صدقہ مانگ رہا ہے۔