پی آئی اے کا سیاستدانوں کے مابین یکانگت اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 17:14 شام

 لاہور(مانیٹرنگ)اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز میں مسلم لیگ (ن )کے عابد شیر علی ، پیپلز پارٹی کے منظور وٹو اور پی ٹی آئی کے علیم خان نے برابر نشستوں پر فضائی سفر کیا ۔جہاز میں جیالوں نے وزیرپانی و بجلی عابد شیر علی سے سوال کیا کہ لوڈشیڈنگ کب تلک ختم ہو جائے گی ؟ جس پر عابد شیر علی نے جواب دیا جناب ٹرانسمیشن لائنیں لوڈ برداشت نہیں کر پاتیں اور ٹرپنگ ہو جاتی ہے ۔ عابد شیر علی کبھی مسکرائے ، کبھی نروس نظر آئے ۔