طیارہ حادثہ : میتوں کا معائنہ مکمل، فہرست تیار ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 04:52 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حویلیا ں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق پیک کردیا گیا ہے۔ایوب میڈیکل کمپلکس کی انتظامیہ کے مطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کو اسپتال میں رکھا گیا ہے ،تمام میتوں کوبین الاقوامی قوانین کےمطابق پیک کردیاگیا اور میتیں پمزاسپتال اسلام آبادسےورثاکےحوالےکی جائیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میتوں کا معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے اور ایک فہرست بھی تیار کی گئی ہے جب کہ حکام کی جانب سے پیغام موصول

ہوتے ہی میتوں کا اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔