سانحہ حویلیاں: طیارہ کس کی غفلت سے تباہ ہوا، تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 07:26 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) حویلیاں طیارہ حادثے میں سنسنی خیزانکشافات نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پرواز پی کے 661 کو اُڑان کی اجازت نہیں تھی ۔ انجینئرنگ کلئیرنس نہ ہونے کے باوجود طیارے نے اُڑان بھری اور حادثے کا شکار ہوگیا۔

 ذرائع نے انکشاف کیا کہ طیارے کی چترال آمد کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بدقسمت طیارے کو مزید فلائٹ سے روکا مگر ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز نے سنی اَن سنی کردی۔ انجن میں خرابی کے باوجود ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز نے طیار

ے کو ایک انجن پر اُڑانے کا حکم دیا۔ پشاور سے چترال تک آنے والے مسافر کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے سے خرابی تھی۔ جہاز نے جب لینڈ کیا تو یوں لگا کہ جیسے طیارے کو کسی نے زمین پر پٹخا ہے۔ چترال کے وقاص احمد نے بتایا کہ جہاز میں پہلے سے خرابی تھی۔ دوران پرواز جہاز میں زور دار دھماکہ بھی ہوا تھا