پی آئی اے کے جہاز اگر اُڑتے ہیں تو کیا لے کر اُڑتے ہیں،ایک حیرت انگیز حقیقت کا انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 13:39 شام

کراچی(مانیٹرنگ)کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 7121 سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان پی آئی اے آئی کے مطابق ہیروئن برآمد کرنے کی کارروائی پی آئی اے سیکورٹی اہلکاروں،اے ایس ایف ،اے این ایف اور کسٹم حکام نے کی۔طیارے تک 15کلوہیرﺅئن کیسے پہنچی ؟ خفیہ خانوں میں کس نے چھپائی ؟پرواز کا عملہ ملوث ہے یا کام کرنے والے دوسرے محکمہ کے افراد شامل ہیں؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوبرینڈ ہلڈن نے معاملے کی فوری تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔سی ای او پی آئی اےنے ہدایت دی کہ طیارے
سے ہیروئن کی موجودگی کے حوالے تمام ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔