پی آئی اے کی گلگت چترال کی پروازیں بحال ہوگئیں مگر کیسے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 18:57 شام

کراچی(مانیٹرنگ) گلگت کیلئے پی آئی اے نے ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے کی خدمات حاصل کر لیں، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر طیارہ گلگت کےلیے فلائٹس بحال کرنے کےلیے لیا گیا۔

7دسمبر کو پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے چترال سے آتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے چترال تا اسلام آباد پرواز معطل تھی، اس واقعے میں 47افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب حکومت نے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل

نے اے ٹی آر طیارے کے حادثے کے بعد دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ایوی ایشن ڈویژن نے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق چیئرمین پی آئی اے کے عہدے کا قائم مقام چارج ابھی کسی کو نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی نئے چیئرمین کا تقرر کیا گیا ہے۔