پی آئی اے کی پرواز کی ایک ایسی چیز ٹوٹ گئی کہ سن کر ہی جہاز میں سفر کرنے والا ہر مسافر گھبرا جائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 21:27 شام


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹنے کی وجہ سے اسے 21گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کر دیا گیا، تاخیر کے باعث مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف طیارے کے اندر اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ لاﺅنجز میں شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 747 کو جمعرات کی رات نو بجے لاہور سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن طیارے کی اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ نے طیار

ے کی ونڈ اسکرین میں دراڑ ہونے کی اطلاع دی ، جس پر قومی ائر لائن انجینئرز کی ٹیم اور محکمہ شہری و ہوا بازی حکام نے طیارے کو اڑان سے روک دیا جس کے بعد انجینئرز نے مسلسل 20 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ونڈ سکرین تبدیل کر دی ، جس کے بعد پرواز کو ایک گھنٹہ مزید تاخیر کے بعد روانہ کر دیا گیا۔