پی آئی اے کی پرواز میں انتہائی افسوسناک واقعہ۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 12:04 شام


 اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 742 میں خاتون کی موت واقع ہوگئی، خاتون کوجدہ ایئرپورٹ پربھی سینے میں تکلیف تھی لیکن اس کے باوجود خاتون نے فضائی سفر کو ترجیح دی۔ پرواز میں خاتون کی موت کے بعد مسافروں میں خوف پھیل گیا جب کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے میت کی پہلے منتقلی کے باعث مسافروں کو جہاز پر ہی روک دیا گیا تاہم بعد میں مسافروں کو اترنے کی اجازت دیدی گئی۔
&nb

sp;