سانحہ حویلیاں : ایک ہی گھر کے چھ افراد واپس اپنے گھر پہنچ گئے، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 06:56 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں چترال روانہ کردی گئی ہیں۔ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کی میتیں بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق  ہونے والے 11افراد کی شناخت کے بعد میتیں سی 130طیارے کے ذریعے چترال روانہ کردی گئی ہیں۔طیارے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ بھی سوار ہیں جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی بھی میتوں کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کی میتیں بھی شامل ہیں جب کہ اسی خاندان سے تعلق  رکھنے والی حسینہ گل اپنوں کی تدفین کے لیے چترال روانہ ہوئی ہیں۔