تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 07:43 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): علی حسن 12سال کی عمر میں مال روڈ پر پلاسٹک کے کھلونے خواتین کے استعمال کی اشیاء ہیئربین، کلپ، کیچر وغیرہ فروخت کرتا ہے اس نے بتایا کہ وہ گیارہ بہن بھائی ہیں اور کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں، علی حسن کا باپ شاہ عالمی مارکیٹ سے کھلونے لے کر پشاور جا کر فروخت کرتا ہے اس نے مزید بتایا کہ پڑھنے کو دل تو کرتا ہے لیکن مجبوریاں بڑھتی جا رہی ہیں مال روڈ پر ساری رات کھلونے فروخت کرتے ہوئے رات کے چار بج جاتے ہیں ، لوگ رات گئے ہوٹلوں پر کھانا کھانے آتے ہیں جو بچ جاتا ہم وہ کھا لیتے ہ

یں، مگر پولیس والے بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں علی حسن پیدل چل کر اشیاء فروخت کرتا ہے لیکن مانگتا نہیں۔ اس معصوم بچے کی روداد نے دل دہلا دیا۔ لیکن ہمارے حکمرانوں لکے دل اتنے سخت ہو چکے ہیں کہ وہ پاکستان کا مستقبل اس طرح رولتے دیکھتے ہیں لیکن کوئی قدم نہیں اٹھاتے ۔۔۔۔۔