تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 07:38 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ٹھوکر نیاز بیگ کا محسن عمارتی استعمال کی روڑی بنانے کا کام کرتا ہے۔ چھ بہن بھائی ہیں۔ اس کا والد بھی روڑی بنانے کا یہی کام کرتا ہے۔ گھریلو حالات تنگ ہونے کی وجہ سے اس کا والد کسی کو بھی سکول کی تعلیم نہ دلا سکا۔ محسن بھی شہر کے مختلف علاقوں میں جہاں بھی تعمیراتی کام ہو رہا ہو یہ وہاں مزدوری کے لیے بیٹھ جاتا ہے۔ سخت محنت طلب کام ہے۔ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ سبھی مل کر جو کچھ بھی مزدوری کے ذریعے کماتے ہیں گھر میں خرچ کرتے ہیں۔ مہنگائی اس قدر ہے کہ معمول کی زندگی بسر کرنا

انتہائی دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ کرایہ نکالنا انتہائی  مشکل کام ہے۔ لیکن ان لوگوں کو اللہ پاک نے اتنی ہمت دی ہے کہ وہ محنت کر کے کھاتے ہیں ۔ کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔۔۔