تصویر بولتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 07, 2017 | 07:53 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ننکانہ صاحب کا رہائشی احمد علی لاہور میں سائیکل پر فروٹ فروخت کرتا ہے میٹرک تعلیم کے بعد محنت و مزدوری کی غرض سے لاہور آیا ۔ تب سے وہ یہی کام کر رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی زمین کا مالک بھی ہے ۔ اس کے دیگر بھائی کھیتی باڑی کرتے ہیں ۔ خصوصاً کٹائی کے موسم میں یہ انکا ہاتھ بٹاتا ہے ۔ باقی سارا سال یہ لاہور میں موسمی پھل بیچتا ہے ۔ وہ سا را سال خصوصی طور پر دیگر پھلوں کے ساتھ پپیتا ضرور رکھتا ہے۔ پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو معدے کی متعدد بیماریوں کیلئے بے حد مفید ہے ۔ غیر شادی شدہ زندگی ہے ۔ محنت مزدوری سے جو ملتا ہے ہنسی خوشی گزارہ ہو جاتا ہے ۔ اور اسی حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔،