تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 06:23 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لنڈا بازار لاہور کا مصروف ترین بازار ہے۔ جہاں عوام پرانے کپڑے خرید کرتے ہیں۔ یہاں ہر وقت بہت رش رہتا ہے لیکن لنڈا بازار کے ساتھ ہی لوہا مارکیٹ ہے جو عوام کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ گورنمنٹ پنجاب نے تجاوزات کے خاتمہ کےلئے بہت اقدام کئے ہیں لیکن اس بازار کی طرف کسی بھی سرکاری محکمہ کی توجہ نہیں پڑی۔ یہاں کے دکانداروں نے لوہا دکانوں کے باہر سڑک پر رکھا ہوا ہے اور یہاں ہر وقت ٹریفک کا مسئلہ بنا رہتا ہے۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک وارڈن نہیں۔ میئر لاہور کو اس بازار کی ط

رف خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ لنڈا بازار میں آنے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور لوگ باآسانی خریداری کر سکیں۔۔۔۔