تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 19, 2017 | 07:21 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لنڈا بازار میں سنگھ سنگنیاں کے نام سے ایک عمارت موجود ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ مغلیہ دور میں کچھ سکھ باغی مغل افواج پر حملے کرکے جنگلوں میں چھپ جاتے تھے جب یہ پکڑے جاتے تو انہیں اس عمارت میں قید رکھا جاتا تھا۔ ایک سکھ تاروسنگھ ان کے کھانے وغیرہ کا بندوبست کرتا تھا اس عمارت کو دیکھنے  کیلئے آج بھی بڑی تعداد میں سکھ یاتری یہاں آتے ہیں۔ سکھوں کے علاوہ بھی یہ جگہ عوام کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔