تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 07:10 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):عارف والا ملتان کا فدا حسین لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں گھوم پھر کر آنے والوں کو ہاتھ سے بنے ہوئے پنکھے فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مڈل پاس ہے اور ایک عرصہ تک وہ ملتان ہی میں مختلف محنت مزدوری کرتا رہا ہے مگر اب کچھ سالوں سے وہ اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ والٹن میں کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور ملتان کے بنے ہوئے ہاتھ کے پنکھے لا کر فروخت کرتا ہے۔ اب گرمیوں کا موسم آرہا ہے جس سے یہ رنگ برنگے پنکھے کافی فروخت ہو جاتے ہیں جس سے اس کی معقول دیہاڑی بن جاتی ہے جس سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ خوشی خوشی وقت گزار رہا ہے۔ لیکن آگے سخت گرمی میں یہ کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن غریب بندوں کے لیے دھوپ، طوفان، بارش اپنے بچوں کی بھوک سے بھر کر نہیں ہے۔