تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 18, 2017 | 07:12 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):گوجرانوالہ کا اللہ دتہ بٹ جسے اوائل جوانی سے ہی بڑی بڑی مونچھیں رکھنے کا شوق ہے‘ جن کی وہ بڑی حفاظت سے پرورش کرتا آیا ہے۔ اس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور 12 بچے ہیں۔ خود یہ دو نوکریاں کر رہا ہے۔ دن کے ٹائم سپیشل ایجوکیشن میں ڈرائیور ہے اور رات کو ایک ہائوسنگ سکیم میں چوکیداری کرتا ہے۔ تمام بچوں میں سے کسی کو بھی سکول میں نہیں پڑھا سکا البتہ تمام لڑکوں کو مختلف ہنرمند ضرور بنایا ہے۔ چار بچوں کی شادیاں کر چکا ہے۔ یہاں لاہور میں کرائے کے گھر میں رہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے

بچے جو کچھ کما کر لاتے ہیں‘ سب مل جل کر اچھے طریقے سے گھر چلا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے سب اتفاق سے مل کر گھر کا خرچا چلا رہے ہیں۔