دل کا سب سے بڑا ڈاکٹر جعلساز کمپنی کی منیجر پر دل ہار بیٹھا، قربت کے لمحات کی ایسی شرمناک ویڈیو اور تصاویر لیک ہوگئیں کہ شرم سے کسی کا بھی چہرہ لال ہوجائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 16:15 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز پہلے لاہور کے میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ فروخت کرنے کا سکینڈل سامنے آیا جس کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی لیکن اس کمیٹی کے ’معزز رکن‘ اور دل کے سب سے بڑے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ندیم حیات ملک کی ایک ایسی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے کہ دیکھ کر پاکستانیوں کو سخت افسوس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر چار کروڑ روپے کے جعلی سٹنٹ برآمد کیے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور ایک کمیٹی قائم کی گئ

ی جس میں مختلف لوگوں کو شامل کیا گیا۔ اس کمیٹی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم حیات ملک بھی شامل ہیں۔


گزشتہ روز ندیم حیات ملک کی سٹنٹ فروخت کرنے والی کمپنی ’میڈیٹرونک‘ کی زونل منیجر ہاجرہ جوئیہ کے ساتھ شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے انتہائی ’معزز ڈاکٹر‘ نے رقص و سرود کی محفل سجا رکھی ہے جس میں ’مشروب مغرب‘ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ’دھواں‘ بھی خوب اڑایا جا رہا ہے۔ ہاجرہ جوئیہ اپنی اداﺅں سے تحقیقاتی کمیٹی کے ’معزز رکن‘ کو رام کرنے اور اپنی کمپنی کو بچانے کی کوشش میں مصروف دکھائی دیتی ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی غزل کا بھرپور لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔


ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دل کے مرض کا سبب بننے والی سگریٹ کے اثرات سے دل کے ڈاکٹر مستثنیٰ ہوتے ہیں اسی لیے ڈاکٹر ندیم حیات ملک نہ صرف خود سگریٹ پی رہے ہیں بلکہ ہاجرہ جوئیہ کی خدمت میں بھی سگریٹ سلگا کر پیش کرتے ہیں جبکہ اپنے ہی جام سے خاتون کو دل جلانے کیلئے چند گھونٹ بھی مرحمت فرماتے ہیں۔ اس ویڈیو کے علاوہ ڈاکٹر ندیم حیات ملک کی ہاجرہ جوئیہ کے ساتھ کچھ شرمناک تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں میں کتنا قریبی تعلق ہے۔
واضح رہے کہ 2 سال پہلے پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے چیف ایگزیکٹو بلال ذکریا کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا یا اور ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک کو پی آئی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا تھا۔
دوسری جانب پی آئی سی کی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سحر نوشین کی ایک آڈیو ٹیپ بھی لیک ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ہاجرہ جوئیہ کو پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور دونوں کے قریبی تعلقات ہیں، ہاجرہ کی کمپنی بہت مضبوط ہے جس سے پنگا لینا خطرے سے خالی نہیں ہے۔