ماں نے فیس بک پر ایک سال قبل مر جانے والی بیٹی کی ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ پاؤں تلے سے زمین نکل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 07, 2017 | 17:57 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7fb6b8b98230%3E/5e13adcda5514f9ab3a84e193001b524.jpg)
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے فیس بک کھولی تو ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ مرسیسائیڈ کاﺅنٹی کے شہر سینٹ ہیلینز کی رہائشی 45سالہ کیرن ڈیویز کو فیس بک پر اپنی بیٹی جیسیکا ڈیویزکے نام سے جعلی پروفائل بنی ہوئی نظر آ گئی، جو گزشتہ سال مارچ میں انتقال کر گئی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیسیکا سینٹ کتھبرٹس ہائی سکول میں امتحان دے رہی تھی جب اسے اچانک فالج کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔ کسی نے اس کے نام سے نہ صرف پروفائل بنا رکھی تھ
ی بلکہ اس کی تصاویر بھی پوسٹ کر رہا تھا۔ اس نے پروفائل کا نام جیسیکا پرائس رکھا ہوا تھا۔ تصاویر کے ساتھ اس نے لکھ رکھا تھا کہ اس کی یہ تازہ ترین تصاویر ہیں، حالانکہ جیسیکا ڈیویز کو مرے لگ بھگ ایک سال ہو چکا تھا، جس کی اصل میں یہ تصاویر تھیں۔