خاتون کے نئے موبائل فون میں ایسی شرمناک ترین تصاویر تھیں کہ وہ شرم کے مارے منہ چھپانے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 21:14 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے موبائل فون میں پہلے سے کسی کی تصاویر موجود ہوں تو خریدار یقینا بہت حیران ہو گا، اور سوچئے کہ اگر یہ تصاویر کسی برہنہ مرد کی ہوں تو دیکھنے والے پر کیا گزرے گی۔ برطانیہ میں ایک بدقسمت خاتون کو واقعی اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا اور بیچاری اب تک صدمے میں ہیں۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 46 سالہ خاتون لین کونلن نے کرسمس کے بعد نیا آئی فون ایس 5 خریدا تھا۔ چونکہ وہ ٹیکنالوجی سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتیں لہٰذا بیٹی سے کہا کہ وہ اس کی سیٹنگ کردے۔ جیسے ہی ان

کی بیٹی نے فون آن کر کے ان کے ایپل اکاﺅنٹ اور آئی کلاﺅڈ میں سائن ان کیا تو درجن بھر تصاویر ان کے سامنے تھیں۔ ان میں سے چھ تصاویر تو واضح نہیں تھیں لیکن باقی چھ اتنی بیہودہ تھیں کہ ماں بیٹی کے چہرے شرم سے لال ہو گئے۔لین نے بتایا کہ یہ کسی برہنہ مرد کی تصاویر تھیں جو غالباً اس نے خود ہی بنائی تھیں۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ سب کیسے ہوا تھا اور یہ کیسے ممکن تھا کہ نئے فون پر کسی کی تصاویر آ جاتیں۔ لین کہتی ہیں کہ وہ فوری طور پر فون لے کر دکاندار کے پاس واپس گئیں۔ دکان کے منیجر نے فون پر موجود مواد کی تصاویر لیں لیکن وہ بھی کوئی وضاحت پیش نہ کرسکا کہ ایسا کیونکر ممکن ہوا۔ لیکن انہوں نےدریں اثناءلین کا فون تبدیل کردیا  اور فون فروخت کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔