تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 07:08 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لیلیٰ نجمہ اور شان تینوں بہن بھائی ملتان کے گاﺅں سونمیانی سے تعلق رکھتے ہیں جو مال روڈ پر غبارے فروخت کرتے ہیں یہ آٹھ بہن بھائی ہیں دوسری تیسری کلاس سے تعلیم ختم کر کے لاہور آ گئے ہیں ان کے والدین گاﺅں میں ہی ہیں اور یہ شاہ عالمی اور موچی گیٹ سے غبارے لاتے ہیں اور خود ڈیزائن بنا کر بیس سے تیس روپے کا فروخت کرتے ہیں اس طرح رات میں چار سے پانچ سو روپے روزانہ کماتے ہیں اور بتی چوک راوی کے کنارے جھگیوں میں رہتے ہیں۔ یہ بچوں کا روز کا کام ہے۔ جو اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ

بھرنے کے لیے یہ سخت کام کرتے ہیں۔ ان بچوں کا کیا قصور ہے بس یہی کہ یہ اس دنیا میں ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے؟؟؟؟؟۔