تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 10:24 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لیاقت علی شاہدرہ کا رہائشی ہے اور 65سال کی عمر میں مال روڈ پر قطے فروخت کرتا ہے اُس نے بتایا کہ ویگن کی ٹکر سے اُس کی ٹانگ ضائع ہو گئی مگر وہ مانگتا نہیں ، لیاقت کا 34سالہ نوجوان بیٹا بخار سے وفات پا گیا جس کے دو بچے ہیں اور لیاقت کی تین بیٹیاں ہیں جن کی شادی کر نی ہے اُس نے روتے ہوئے کہا کہ میں مانگتا نہیں مگر پھر بھی تین مرتبہ بغیر کسی وجہ سے مختلف محکمے پکڑ کر لے جاتے ہیں ۔ پولیس والے تلاشی کی دوران ایک بار ہزارر روپے لے گئے جن کو وہ بددُعائیں دیتا ہے لیاقت کرایہ کے گھر میں رہتا ہے اور بیٹیوں کے رشتے بھی تلاش کر رہا ہے اُس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اُس کی مدد کریں تو وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرسکتا ہے ۔ لیکن کیا حکومت کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ اپنے ملک کی غریب عوام کی فریادیں سن سکیں۔۔۔۔۔۔ سوچیے ذرا !!!۔۔۔۔۔۔۔