تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 06:57 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یہ تصویر تاریخی میو ہسپتال کی ایمرجنسی گیٹ کی ہے۔ ہسپتال کو تعمیر ہوئے 147 سال ہو گئے ہیں جو کہ 1870ءمیں تعمیر ہوا۔ یہ ایمرجنسی وارڈ سے باہر تین نمبر گیٹ ہے جسے پیدل آنے جانے والے مریضوں کے لیے بھی بند کر دیا ہے۔ زیرنظر تصویر میں ایک شخص لوہے کے دروازے کے نیچے سے بڑی مشکل سے گزر رہا ہے۔ گوالمنڈی کی جانب سے آنے والے لوگوں کے لیے بڑی پریشانی کا سبب ہے۔ جو کوئی گزرنے کی کوشش کرے تو گارڈ آ جاتے ہیں اور مریضوں کے لواحقین سے ہاتھا پائی معمول بن چکا ہے۔ لاہور شہر کے رہائشیوں نے

سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ سے اپیل کی ہے کہ اس گیٹ کو فوراً کھولا جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی دور ہو سکے۔ اور مریضوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو جس دروازے سے جانا پڑتا ہے وہ کافی دور ہے۔۔۔  اس سنگین مشکل کا صرف یہ حل ہے کہ اس گیٹ کو کھولا جائے۔۔۔