تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 07:34 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): باغبانپورہ انگوری باغ سکیم کا رہائشی محمد بشیر ایک مقامی سینما کی کنٹین پر کام کرتا ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہے۔ فراغت کے وقت وہ ایبٹ روڈ چوک میں اپنی مرضی سے ٹریفک کنٹرول کرتا ہے، گزرنے والے سوار اس کی اس کوشش سے بہت خوش ہوتے ہیں اور اس کے دیئے گئے اشاروں پر ٹریفک چلاتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سب کچھ کر کے دلی راحت محسوس ہوتی ہے۔ بے شک مجھے اس کے عوض کچھ بھی نہیں ملتا مگر اس خدمت پر انتہائی خوشی ہوتی ہے کہ میں اپنی سوسائٹی میں بھلائی کا کام کر رہا ہوں۔ اگر ہم اپنی عام ز

ندگی میں اس طرح کے کام کرنے میں حصہ ڈالیں تو یقیناً بہت سے مسائل ہم لوگ خود بھی حل کر سکتے ہیں۔ اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خوشگوار بنا سکتے ہیں۔