پرچی پائلٹوں نے پاکستان کی بدنامی کرادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 06:20 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے بوڑھے پائلٹس پی آئی اے کا لاکھوں روپے کا خرچہ کرانے کے باوجود اے ٹی آر کی تربیت میں ناکام ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے 21 پائلٹس کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا لیکن بھرتی کیے گئے اکثر پائلٹس کی عمر 60 سال سے زائد ہے جبکہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر ہے اور سیسنا طیارے اڑانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پی آئی اے نے بوڑھے پائلٹس کی تربیت کیلئے 26 ہزار ڈالر کا خرچہ کیا اور انہیں سیمولیٹر تربیت کیلئے بنکاک روانہ کیا۔

v>ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کیلئے بنکاک گیا تھا تاہم 15 روزہ تربیت کے باوجود 6 میں سے 4 پائلٹس فیل ہوگئے۔ فیل پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پر انسٹرکٹر نے پائلٹس کو اے ٹی آر کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔