دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن کا اعلان ہوگیا، آپ بھی جانئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 08:26 صبح


کینبرا (مانیٹرنگ رپورٹ) دنیا کی محفوظ ترین ائیرلائن کا اعزاز آسٹریلیا کی ”کانتاز“ نے برقرار رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق ائیرلائن رینکس ڈاٹ کام کی جانب سے محفوظ ترین ا ئیرلائن ایوارڈ آسٹریلیا کی ”کانتاز“ کو دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کانتاز نے اپنی سروس کے آغاز سے اب تک بہترین اور محفوظ ترین سروس دی ہے اور آج تک مذکورہ ائیرلائن کو کوئی حادثہ بھی پیش نہیں آیا، مذکورہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ائیرنیوزی لینڈ اور تیسرے نمبر پر آلاسکا ائیرلائن رہی۔