طیارہ رن وے سے اتر گیا ، تمام مسافر محفوظ رہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 17:32 شام

نیویاک : (مانیٹرنگ) امریکی ریاست مشی گن میں مسافر طیارہ رن وے سے اتر گیا ، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔

یہ واقعہ مشی گن کے ڈیٹرائٹ ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں واشنگٹن جانے والا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا ، جہاز میں سوار تمام افراد واقعے میں محفوظ رہے ، تاہم طیارےکو معمولی نقصان پہنچا ہے ۔

طیارےمیں ایک سو نو مسافر اور عملےکےسات ارکان سوار تھے جبکہ مشی گن یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم بھی جہاز میں موجو دتھی ، امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

div>