طیارہ حادثے سے متعلق خوفناک انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 17:52 شام

لاپاز(مانیٹرنگ) پچھلے ماہ برازیلی فٹ بالرز کو کولمبیالے جانے والے طیارے کے پائلٹ کوکمرشل پروازوں کا زیادہ تجربہ نہیں تھا اور اس کے طیاروں کی پروازیں آپریٹ کرنے کے فلائنگ آوور بھی کم تھے ۔ جہاز کے حادثے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بد قسمت طیارے کے کو پائلٹ کے اہل خانہ کے اٹارنی عمر دورن کے حوالہ سے بتایا کہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتاہے کہ اس تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کوکمرشل پروازوں کا زیادہ تجربہ نہیں تھا اور اس کے فلائنگ آوور بھی مطوبہ تعداد اور معیار سے کم تھے۔واضح رہے کہ 29 نومبر کو لامیا ایئر لائینز کا طیارہ کولمبیا کے پہاڑی علاقہ کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیاتھا جس سے طیارے میں سوار برازیل فٹ بال کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے