افسوسناک خبر آگئی: کھلاڑیوں کو لے کر جانیوالا طیارہ تباہ، کھلاڑیوں سمیت 75 افراد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 07:23 صبح

بوگوٹا (ویب ڈیسک) برازیل کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا طیارہ کولمبیا  حادثے کا شکار ہو گیا ،

تفصیلات کے مطابق برازیل کی فٹ بال ٹیم  کے کھلاڑیوں کو عالمی ٹرنامنٹ میں شرکت کے لیے  لے جانیوالا طیارہ  تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 75 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس حادثے میں 6 افراد کے بچ جانے کی اطلاعات بھی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلین ائیرلائن لامیا کے طیارے میں عملے کے 9 افراد، ساﺅتھ امریکن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی برازیلین کلب کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 72 افراد سوار تھے۔

یہ طیارہ کولمبیا کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹ جوش ماریا کورڈوا کی جانب محو پرواز تھا اور ذرائع کے کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 15 منٹ پر ایل اے یونین کی میونسپلٹی سیرو گورو میں گر کر تباہ ہوا  تاہم ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بجلی کا نظام خراب ہونے کے باعث تباہ ہوا ہے۔

برازیلین فٹ بال کلب چیپی کو اینس کی ٹیم کولمبیا کی پروفیشنل فٹ بال ٹیم اٹلیٹیکو نیشنل کے ساتھ جنوبی امریکی فٹ بال چیمپئن شپ کوپا سودامیریکانا کا فائنل کھیلنے کیلئے جا رہی تھی۔ یہ میچ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کر 45 منٹ پر اتاناسیو گیراردوت سٹیڈیم میڈیلین میں کھیلا جانا تھا ۔

جائے حادثے کے قریب واقع شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد شہر کے تمام ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع خبروں کے مطابق حادثہ کی اطلاع  ملتے ہی جنوبی امریکی فٹ بال کانفیڈریشن نے فٹ بال ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔