ریجنٹ پلازہ ہوٹل آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 15:41 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی۔تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جس میں حادثے کے حوالے سے اہم معلومات شامل کی گئی ہیں۔اس رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ 5 دسمبر کو شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پی

ش آیا تھا، آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی تھی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے تھے۔