پلی بارگین پر حکومتی ڈرامہ بے نقاب ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 13:48 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ )چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بھی پلی بارگین کا قانون ختم نہیں ہوا البتہ صدارتی آرڈیننس کے بعد سزا کی نوعیت بدل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد بھی پلی بارگین کا قانون ختم نہیں ہوا، پلی بارگین کا قانون اپنی جگہ موجود ہے البتہ صدارتی آرڈیننس کے بعد سزا کی نوعیت بدل گئی ہے، نئی قانون سازی کے بعد پلی بارگین کے ساتھ سزا کا تعین بھی کیا

گیا جب کہ سرکاری ملازم پلی بارگین کرے گا تو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا اور سیاستدان کرپشن میں پکڑا جائے تو 10 سال کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتا۔