وزیراعظم کا الوداعیہ،خدمات پر زبردست خراج تحسین مگر نئے آرمی چیف کا نام فائنل نہ ہوسکا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 24, 2016 | 18:06 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)
وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ وزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات کی۔ الوداعی عشائیہ میں سنیارٹی لسٹ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ، ایئر چیف مارشل سہیل امان، مشیر خارجہ سر تاج عزیز ، معاون خصوصی وزیر اعظم خارجہ امور طارق فاطمی، وفاقی وزرا خواجہ آصف، رانا تنویر ، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔