وزیر اعظم ڈیووس میں سڑکیں دکھاتے،انکے وکلا جھوٹ چھپاتے رہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 18:19 شام

ڈیووس(مانیٹرنگ)ڈیووس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی رفتار کے ساتھ ترقی کا سفر جاری ہے اور پاکستان کے اقتصادی اعشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں جب کہ معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے اور پاکستان کا ریونیو،جی ڈی پی اور ریونیو کلیکشن بہت بہتر ہے اور مجموعی پیداور میں اضافہ ہوا ہے، عالمی مالیاتی ادارے معاشی ترقی کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر بن رہا ہے جو بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جب کہ سی پیک پر فیکٹریاں لگیں گی

صنعتی زون بنیں گے لوگ قریب آئیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک سے جن صوبوں میں معاشی ناہمواریاں تھیں وہ دور ہوں گی، ترقی پاکستان کے ہر علاقے میں یکساں طور پر ہوگی جب کہ تمام صوبوں میں ترقی کے ثمرات یکساں پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ادارے بنارہے ہیں اور ترقی اڑ کے نہیں آتی جب سڑکیں بنیں گی تو ترقی آئے گی، سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلےکم ہورہے ہیں جب کہ پاکستان میں بیرونی ملک سے بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے اور ہم توانائی ، معاشی اور سماجی مسائل سے نمٹ رہے ہیں۔