اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال۔۔۔ڈسپرین کو ترستے لوگوں کو وزیر اعظم نے نئی بتی کے پیچھے لگا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 12:00 شام

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ میری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں .ملک کے زیادہ آبادی والے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں 50 اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔ ہمارا مقصد پاکستان کے لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی ہے۔ ہمیں پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نوا

زشریف نے شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ملک کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی رائل کالج آف سرجنز آئرلینڈ سے منسلک ہو گی۔ یونیورسٹی میں دو ہزار طلبہ کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔ نرسنگ یونیورسٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز میں سالانہ 500 طلبا داخلہ لے سکیں گے۔ ایک ہزار طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت حاصل ہو گی۔ یونیورسٹی اسلام آباد میں 237 کنال رقبہ پر تعمیر کی جائے گی۔ یونیورسٹی بحرین کی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے۔ اس موقع پر بحرینی نیشنل گارڈز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ ،میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز اور بحرین میں متعین پاکستانی سفیر جاوید ملک بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا قیام پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی میں اہم قدم ہے۔ ہم یہاں عظیم مقصد کے لئے جمع ہوئے ہیں ہم صحت کے شعبہ میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی پاکستان میں صحت کے پورے شعبہ کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ڈاکٹرز صحت کے شعبہ کے چہرہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ نرسیں اس شعبہ کی بنیاد ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت کا جامع نظام موجود نہ ہو تو صحت کا شعبہ مکمل نہیں ہوتا۔ یہ منصوبہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبہ میں اصلاحات لانے کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے شاندار تعلقات نرسنگ یونیورسٹی کا قیام ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کے پاکستان میں قیام پر بحرین کے بادشاہ حمد بن یحییٰ الخلیفہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا قیام دو برادرانہ ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ کی موجودگی بحرینی قیادت کی پاکستانی عوام سے محبت اور اس کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کے سنگ بنیاد کے لئے بحرین سے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات اور محبت کو اور مضبوط کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبہ کو پاکستان میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ماضی میں اس شعبہ کو نظرانداز کیا گیا۔ صحت کے شعبہ میں نرسنگ کو اہمیت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف ملک میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ نرسوں کی کمی ہے بلکہ اس شعبہ کے معیار اور ریگولیشن کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومت نے اس شعبہ میں اہم اصلاحات متعارف کروائی ہیں تاکہ نرسنگ کی تعلیم کو بہتر بنایا جائے اور اس اہم شعبہ میں شفافیت اور جدت لائی جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز نہ صرف ملک میں نرسنگ کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ نرسنگ کے شعبہ میں اعلیٰ پیشہ وارانہ افراد پیدا کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نرسنگ کے شعبہ کے لئے باعث عزت ہو گی۔ نرسیں بغیر کسی لالچ دکھی انسانیت کی خدمت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نرسنگ کے شعبہ میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اور اس شعبہ کی عزت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں پرامید ہوں کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق نرسنگ کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ ہمیں اس شعبہ میں مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اگر ہم صحت کے شعبہ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اپنے عوام کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ میری ترجیحات میں شامل ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم نے اس شعبہ میں ملک کے غریب ترین افراد کے لئے منصوبے شروع کئے ہیں۔ ہم ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام جو کہ 2015ءمیں متعارف کروایا گیا تھا اس کے تحت ہم جلد انفراسٹرکچر کے منصوبے شروع کر رہے ہیں جن میں 50 اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ ہسپتال ملک کے زیادہ آبادی والے محروم علاقوں میں تعمیر گئے جائیں گے۔ ہمارا مقصد پاکستان کے لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد کو علاج کے لئے نقد رقوم بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور آخرکار اس پروگرام سے 10 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں پولیو کے پھیلا¶ کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے۔