روزانہ کی سماعت کے دعووں کی مٹی پلید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 18:23 شام

لاہور(مانیٹرنگ)چیف جسٹس نےوزیراعظم کےوکیل کی درخواست پرانتظامی حکم جاری کردیاہے۔اس دوران پاناماکیس مقررکیاگیاتودرخواست مؤثرنہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مخدوم علی خان نے کہا تھاکہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ  تیرہ سے چوبیس فروری تک کی مقدمات کی پیروی نہیں کر سکیں گے ۔مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپنے مقدمات میں عمومی نوعیت کا التواء دینے کی استدعا بھی کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ وہ بارہ روزہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنے مقدمات کی دوبارہ پیروی کرینگے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت جسٹس عظمت کی علالت کےباعث غیرمعینہ مدت تک ملتوی کی جاچکی ہے۔