طیارہ حادثہ پر وزیراعظم سخت غصے میں،ناقاابل یقین فیصلہ کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 02:11 صبح

اسلام آباد (ویب رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر پی آئی اے کے حکام پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے اور پی آئی اے کی ”ری سٹرکچرنگ“ کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی اور نج کاری کے عمل کو تیز تر کر دیا جائے گا۔ حکومت کو پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے میں اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے بعد اس کو پرا

ئیویٹائز کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ وزیراعظم نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کو تیز رفتاری سے روبہ عمل لانے کی ہدایت دی ہے ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں بڑی تعداد میں ایسے ٹیکنیشنز بھرتی ہو گئے جو سرے سے ٹیکنیشنز ہی نہیں تھے۔ مینجمنٹ میں بھاری معاوضے پر بھرتیاں کی گئیں۔ پی آئی اے میں کنبہ پروری‘ فنانس‘ مارکینگ اور آئی ٹی کے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے سے وابستہ رہنے والے مسلم لیگی رہنما وزیراعظم پر پی آئی اے کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے پر زوردے رہے ہیں۔ وزیراعظم پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خود فیصلے کریں گے۔