جمہوریت میں احتجاج کا حق لامحدود نہیں ہوتا،نواز شریف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 18:48 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ)

وزیراعظم نوازشریف  نے کہا ہے کہ کہ منفی سیاست سے ملک کو مفلوج کرنے کے خواہشمند یاد رکھیں کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق لامحدود نہیں ہوتا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ ملکی ترقی اور خوشحالی کے حکومتی ایجنڈا کو روکنا چاہتے ہیں ، یہ لوگ صرف احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق حدود میں ہے ۔ منفی سیاست سے ملک کو مفلوج

کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی بری طرح ناکام ہونگے۔

انہوں نے کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔ کراچی آپریشن پر وزیراعظم کا کہناتھاکہ یہ تمام فریقین کی مشاورت سےہوا جس کے مثبت نتائج آئے۔ انہوں نے بجلی پیداوار منصوبوں کا تفصیل کیا اور کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کوسب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

 مجلس عاملہ اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی گئی جبکہ کنٹرول لائن اور ملکی سرحدوں پر مادروطن کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کا عزم کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کامیابیوں کو بھرپور سراہا گیا۔

 پارٹی نے محمد نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب اٹھارہ اکتوبر کو جنرل کونسل اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا ۔