مسلم لیگ (نقلی) کے خالق و قائد میاں نواز شریف کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح سے کیے گئے انوکھے فراڈ کا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 08:55 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) ایک دھوکہ جو عام طور پر ہر قومی دن کے موقع پر مسلم لیگ (ن)  یا نقلی کے لوگوں کی طرف سے دیا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (نقلی) پاکستان کی خالق

جماعت ہے ۔ اسی لیے  23 مارچ 2017  کو  وزیر اعظم ہاؤس سے جاری  کردہ بیان میں ایک بار پھر یہ سفید جھوٹ بولا گیا ہے ۔

کہ پاکستان کو بنایا بھی مسلم لیگ نے تھا اور آج ترقی بھی مسلم لیگ دے رہی ہے ۔
 چند حقائق یہ دعویٰ  کرنیوالوں کی خدمت  میں  پیش کیے جا رہے ہیں   ۔

پاکستان آل انڈیا مسلم لیگ نے بنایا تھا جو 30 دسمبر 1906 کو بنی تھی اور جس کے پہلے صدر آغا خان سوم تھے۔یہ جماعت 14 اگست 1947 کو تحلیل ہو گئ تھی اور اس کے آخری صدر قائد اعظم تھے۔

پاکستان پر پہلی حکومت مسلم لیگ نے کی تھی جو 14 اگست 1947 کو بنی اور اس کے پہلے صدر لیاقت علی خان تھے۔یہ جماعت 7 اکتوبر 1958 کو ختم ہو گئی تھی

 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں جیتنے والے افراد کو ملا کر مسلم لیگ جونیجو بنائی گئی تھی جس میں سے ایک دھڑا نواز شریف کی قیادت میں جونیجو مرحوم کی حکومت کے خاتمے کے بعد الگ ہو گیا تھا ۔اس الگ جماعت کے پہلے صدر فدا محمد خان تھے اور جنرل سیکرٹری  میاں نواز شریف تھے۔1990 کے انتخابات میں اس جماعت نے آئی  جے آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا ۔1993 میں اس جماعت نے نواز شریف کو صدر منتخب کیا اورآج اس کو مسلم لیگ نواز  یعنی مسلم  لیگ (نقلی )کے نام سے جانا جاتا ہے ۔