راولپنڈی دہشتگردوں کے نشانے پر۔۔۔ بہت بڑی خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 09:52 صبح

راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ ) سی ٹی ڈی نے راول پنڈی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کی نشاہدہی پر راولپنڈی ریلوے کالونی کےقریب کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت ستار خان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد شہر میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔