پوجابھٹ کس اہم شخصیت کی دعوت پرپاکستان آئی؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 11:56 صبح

 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) اداکارہ پوجا بھٹ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق پوجابھٹ جنون گروپ کے معروف گلوکار علی عظمت کی دعوت پر نجی دورے پر پاکستان آئی ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران شوبز شخصیات سے ملاقات کریں گی اور لاہور کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کریں گی۔ پوجا بھٹ نے نیوایئرنائیٹ بھی لاہور میں منائی۔ ذرائع کے مطابق پوجابھٹ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بھی آئیں گی اوردامن کوہ کے علاوہ مری اورگلیات میں بھی جائیں گی۔ پوجابھٹ 3جنوری کومری آئیں گی اورایک معروف ہوٹل میں قیام کریںگی۔