اداکارہ پوجا بھٹ لاہورپہنچ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 19:18 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجابھٹ واہگہ بارڈرکے راستے لاہورپہنچ گئیں ۔ بتایاگیاہے کہ وہ جنون گروپ کے معروف گلوکارعلی عظمت کی دعوت پرنجی دورے پرپاکستان آئی ہیں۔وہ اپنے دورے کے دوران شوبزشخصیات سے ملاقات کریں گی اورلاہورکے تاریخی اورتفریحی مقامات کی سیرکریں گی۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ پوجابھٹ نیوائیرلاہورمیں منائیں گی۔