ناچ میری بلبل۔۔۔نوجوان کو خنجر کی نوک پر نچانے والی دو عورتوں کو جیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 19:13 شام

 
  لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج تک مرد خواتین کوآسان ہدف سمجھتے ہوئے انہیں لوٹتے یا ہنسی مزاق کانشانہ بناتے آئے ہیں لیکن برطانیہ میں دوخواتین نے موبائل فون گیم پوکے مون کے کردار کے لباس میں ملبوس شخص کو چاقو کی نوک پر لوٹ لیا اورآدھے گھنٹے تک ریپ میوزک پرتھرتھرانے پرمجبورکردیا ،مجموعی طورپر ڈیڑھ گھنٹے بعد کسی طرح بیچارہ’پوکے مون‘جان بچاکر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا۔برطانوی اخبار ’میٹرو‘کے مطابق دونوں خواتین کوجیل بھیج دیاگیا،اناخان اورتانیکہ ہگنز نے 26سالہ کرس

ٹوفر کو نرغے میں لے کر ناچنے کاحکم دیاجبکہ تیسرا شخص فلم بناتارہا۔عدالت کوبتایاگیاکہ28اور25سالہ خواتین کی طرف سے یرغمال بنائے جانے کے وقت مرد نے پوکے مون کی طرزکالباس پہن رکھاتھااورخوش قسمتی سے وہ کھڑکی کے ذریعے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس کو مطلع کردیاجبکہ دونوں خواتین نے نوٹنگھم کراون کورٹ میں اعتراف جرم بھی کرلیا۔ ”ہاں! ہم پاکستان کو یہ خطرناک ترین ہتھیار دے رہے ہیں“ چین نے واضح اعلان کر دیا، بھارت کے چھکے چھڑا دئیے عدالت نے قراردیاہے کہ ’اسے غلط پکڑاگیا،ظالمانہ اورغنڈہ گردی کارویہ اختیارکیاگیا،اس کی بے عزتی کی گئی،اپنی تفریح کیلئے مرد کامذاق اڑایاگیااورپھرتم نے اس کی ویڈیوبھی بنائی‘آپ دونوں کی طرف سے خنجر بھی فراہم کیے گئے جبکہ مرد کی آزمائش ڈیڑھ گھنٹے بعد ختم ہوئی،وہ بہت ڈرا ہوا تھا‘۔عدالت نے دونوں خواتین کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے مذکورہ مرد سے پانچ سال دور رہنے کاحکم دیا۔