قبر میں کون؟ پولینڈ کے سابق صدر لیخ کی قبرکھول کر چیک کرنے کا فیصلہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 13:02 شام
وارسا(مانیٹرنگ)قبر میں کوئی اور تو نہیں پولینڈ کے سابق صدر لیخ کی قبرکھول کر چیک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آج پیر کو پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔ ملکی دفتر استغاثہ کے مطابق اس دوران تفتیش کی جائے گی کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکہ خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ لیخ کاچنسکی2010ء میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے سمولینسک کے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ان کو دفن کیے جانے پر بھی تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
ان کا جسدخاکی آخری دیدار کے لئے صدارتی محل میں رکھا گیا تھاجبکہ دارالحکومت وارسا کے وسطی علاقے، کراکو اور بندرگاہی شہر گدانسک میں بھی مظاہرے ہورہے تھے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت جاری ہے، جب پولینڈ کے عوام کی بڑی تعداد اپنے صدر کی حادثاتی موت پر سوگواری تقریبات میں شرکت کر رہی ہے۔وارسا کے مظاہرے میں شریک ایک شخص نے خبررساں ادارے AFP سے باتیں کرتے ہوئے کہا، ’میں یہاں اس لئے آیا ہوں کیونکہ واویل ایک قدیم قبرستان ہے، یہ پولش بادشاہوں کے لئے ہے، مسکیاوچ اور سلوواسکی جیسے شاعروں کی آخری آرام گاہ ہے، جو 19ویں صدی کی عظیم ہستیاں ہیں۔پولش حکام کا کہنا تھا کہ کاچنسکی کی جائے تدفین کا انتخاب ان کے خاندان کے افراد نے کیا ہے۔
واویل کیتھیڈرل میں پولینڈ کے قدیم بادشاہوں اور تاریخی شخصیات کی آخری آرام گاہیں ہیں، اور پولش عوام کا ایک حلقہ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی وہاں تدفین کے خلاف تھا۔ اس حوالے سے ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر بھی ایک گروپ تشکیل دیاگیا جس کی حمایت کرنے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔کاچنسکی کی آخری رسومات اتوار 18 اپریل کو ادا کی گئیں، جس میں شرکت کے لئے امریکی صدر باراک اوباما، ان کے روسی ہم منصب دیمتری میدویدف اور برطانوی شہزادہ چارلس بھی پولینڈ پہنچے تھے۔ کاچنسکی پولینڈ کے ایک قوم پرست رہنما اور کٹرکیتھولک تھے۔ وہ 2005ء سے عہدہ صدارت پر فائز تھے۔ ان کے ہم شکل جڑواں بھائی Jaroslawپولینڈ کی قدامت پرست اپوزیشن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم ہیں۔